Tuesday, February 26, 2008

استاد کا پیشہ وارانہ کردار

استاد کا پیشہ وارانہ کردار

ایک استاد کا پیشہ وارانہ کردار تعلیم کو مثبت خطوط پر استوار کرنا ہے استاد میں یہ قابلیت ہوتی ہے کہ وہ طالب علم کو آگے بڑھنے میں مدد دے اور اس کی ذہنی سطح کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کی ذہنی نشوونما میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے یہاں یہ امر حقیقت پر مبنی ہے کہ استاد طالب علم کو ایک نہج عطا کرتا ہے جس کے ذریعے طالب علم حقیقت کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے
ایک استاد کا پیشہ وارانہ کردار یہ ہوتا ہے کہ وہ سمعی بصری لسانی حرکی اور بدنی مہارتوں کو استعمال کر کے طلباء کو عنوان کے بارے میں مکمل طور پر مطمئین کرتا ہے اور ان کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع فراہم کرتا ہے
استاد کلاس کے اندر تمام طلباء کو اظہار کا یکساں موقع فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے طالب علموں کو آگے بڑھنے کا موقع ملتاہے